یونیورسٹی آف کیلیفورنیا کے تحت کی جانیوالی اس تحقیق میں محققین نے 245فربہ خواتین کو ایک سال کے وزن کم کرنے کے پروگرام میں بھرتی کیا، جن کی عمریں 22 سے 72 برس کے درمیان تھیں۔ وزن اور دل کی صحت پر اخروٹ کے حوالے سے کیے جانے والی کئی مطالعوں میں اخروٹ کو وزن کم کرنے کے لیے اہم بتایا گیا ہے
style="font-family: 'Jameel Noori Nastaleeq'; font-size: 18px; text-align: start;">ان خواتین کوتین مختلف گروپ میں تقسیم کرکے تین مختلف اقسام کی غذائیں کھانے کے لیے دی گئیں۔ایک گروپ کو کم چربی پر مشتمل ڈائیٹ پر رکھا گیا جبکہ دوسرے گروپ کے لیے کم کاربو ہائیڈریٹ اور زیادہ چکنائی والی ڈائیٹ مقرر کی گئی اس کے علاوہ تیسرے گروپ کی خواتین کو اخروٹ سے بھر پور ڈائیٹ کے ساتھ زیادہ چکنائی اور کم کاربو ہائیڈریٹ پر مشتمل غذا کھانے کے لیے دی گئیں۔